شکر ادا کریں فوج آپ کی گندگیوں کا جواب صرف پریس کانفرنس کرکے دے رہی ہے۔ مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے فوج کے خلاف الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا جواب صرف پریس کانفرنس تک محدود ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر برائے صحت اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ شکر ادا کریں کہ فوج آپ کی گندگیوں کا جواب صرف پریس کانفرنس کرکے دے رہی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک فوج نے ہندوستان کی فوج کے عزائم کو خاک میں ملایا ہے اور ہمیں فوج اور اس کے سربراہ پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوجی جنرل ان کی مرضی سے کام کریں تو ٹھیک ورنہ غلط، یہ رویہ افسوسناک ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اس بیانیے کے خلاف ہے کہ فوج اور عوام میں کوئی خلیج موجود ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا بیانیہ قومی سلامتی کے خلاف ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی تحریک انصاف کے بیانیے کی مخالفت کی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی تائید کی۔

دیگر متعلقہ خبریں