کراچی میں ایف ٹی سی پر ریلی کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم

کراچی میں سندھ کلچر ڈے کی ریلی کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم اور گرفتاریوں کے باعث ٹریفک متاثر ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شارع فیصل پر ایف ٹی سی کے مقام پر سندھ کلچر ڈے کی ریلی کے شرکا اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔ مظاہرین نے پولیس موبائل اور نجی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، جبکہ پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

ریلی شارع فیصل سے پریس کلب کی جانب روانہ تھی جب پولیس نے راستہ بند کر کے شرکا کو متبادل راستہ دیا، مگر شرکا نے انکار کر دیا۔ ابتدا میں تلخ کلامی کے بعد مظاہرین نے پتھراؤ کیا، جس پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی، اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ اس دوران شارع فیصل پر ٹریفک جام ہوگیا۔

مظاہرین نے گاڑیوں اور بسوں پر پتھراؤ کیا اور خواتین کو ہراساں کیا گیا۔ ایک مسافر نے ہنگامہ آرائی کی ویڈیو بنائی جس میں نامعلوم افراد کو دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا، اور ایف ٹی سی پر بڑی تعداد میں نفری تعینات کردی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں