ہمیں کوے سے نہیں لڑنا بلکہ اونچی اڑان بھرنی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جلسے میں کہا کہ ہمیں سیاسی تصادم سے گریز کرنا ہوگا، پشاور کے لیے 100 ارب روپے کے منصوبے کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں کوے سے نہیں لڑنا بلکہ اونچی اڑان بھرنی ہے، عمران خان کے خلاف دو وزراء پریس کانفرنس کرتے ہیں جبکہ ایک ادارے کا ڈی جی بھی شریک ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بات حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی نے آئندہ اتوار کو کوہاٹ میں جلسے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ نے جلسے میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس نہ ہوتی تو تیسری بار حکومت نہ بنتی۔ انہوں نے پشاور کے لیے 100 ارب روپے کے منصوبے کا اعلان کیا اور کہا کہ کرپشن کے 5300 ارب روپے نہیں کھانے دیں گے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ہو گیا ہے، آئین و قانون کی بات کرنے والے کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے قومی کانفرنس بلانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ ملک کو بحران سے نکالا جا سکے۔

اسد قیصر نے کہا کہ جلسے نے پشاور کو عمران خان کا مضبوط قلعہ ثابت کیا ہے اور دھمکیوں سے جھکنے کا خیال خام ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے ووٹ کا حق چھینا جا چکا ہے اور سترہ سیٹوں والے کو حکومت دی گئی ہے۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ملک 1971ء سے بھی زیادہ حساس دور سے گزر رہا ہے اور پریس کانفرنس سے لگتا ہے کہ یہ اندر سے ٹوٹ گئے ہیں۔ جنید اکبر نے کہا کہ جو ڈرانے کی کوشش کرتا ہے، دیکھ لیں کیا لوگ ڈر گئے؟

دیگر متعلقہ خبریں