سندھ میں سرکاری خریداری کیلئے ایس پی پی آر اے کا استعمال لازمی قرار

وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری خریداری میں شفافیت کے لیے ایس پی پی آر اے کا استعمال لازمی قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سرکاری خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سندھ پبلک پروکیوٹمنٹ ریگولرٹی اتھارٹی (ایس پی پی آر اے) کے ذریعے ٹینڈرز جاری کرنے کو لازمی قرار دیا ہے۔ تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس پی پی آر اے کے تحت ٹینڈر جاری کریں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سرکاری آلات کی خریداری بھی ایس پی پی آر اے کے تحت کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں 5000 بیڈز کے سب سے بڑے اسپتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹینڈرنگ میں ایس پی پی آر اے کے علاوہ کوئی متبادل قابل قبول نہیں ہوگا، جس سے قومی و بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے مسابقت میں اضافہ ہوگا۔

ایس پی پی آر اے ملک بھر کے پروکیورمنٹ سسٹمز کے ساتھ منسلک ہے، جس سے مسابقتی عمل مضبوط ہوگا اور خریداری کے مواقع بڑھیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں