سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی، صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

سولر پینل سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی، 5 سے 15 کلو واٹ کے نظام کی قیمت میں کمی کی وجہ تاجروں کا منافع کم کرنا بتایا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر میں سولر پینل سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ گھروں اور دفاتر کے لیے 5 کلو واٹ نظام کی قیمت 6 لاکھ روپے سے کم ہو کر 5 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 7 کلو واٹ سسٹم کی قیمت بھی کم ہو کر 6 لاکھ روپے رہ گئی ہے۔ 10 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی قیمت 11 لاکھ روپے سے کم ہو کر 9 لاکھ 50 ہزار سے 10 لاکھ روپے کے درمیان ہو گئی ہے۔

15 کلو واٹ نظام پہلے 14 لاکھ سے 14 لاکھ 50 ہزار روپے میں دستیاب تھا، جبکہ اب اس کی قیمت 12 لاکھ 50 ہزار سے 13 لاکھ روپے تک ہو گئی ہے۔

یہ کمی تاجروں اور کمپنیوں کی جانب سے منافع میں عارضی طور پر 30 سے 40 فیصد تک کمی کی وجہ سے آئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں