پشاور میں ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار، ایک کارکن جاں بحق، تین زخمی۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کی گاڑی جمعہ کو پشاور جلسے سے واپسی پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کارکن حسیب جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔















