ایکس سروس مین سوسائٹی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی حمایت

ایکس سروس مین سوسائٹی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی حمایت کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایکس سروس مین سوسائٹی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف کوآرڈینیٹر عزیز اعوان نے کہا کہ ادارے کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور یہ تنظیم کے خیالات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایکس سروس مین سوسائٹی نے ایک سیاسی جماعت کے ریاستی اداروں سے متعلق رویے پر تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ جماعت پر پابندی سمیت اقدامات کا مطالبہ کیا۔ ایکس سروس مین سوسائٹی نے 9 مئی کے واقعات کے مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

صدر ایکس سروس مین سوسائٹی پاکستان جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ قومی اتحاد ملکی استحکام کے لیے ضروری ہے اور افواجِ پاکستان کی طاقت عوام ہیں۔ انہوں نے بھارت کی مبینہ ہائبرڈ وار کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر محنتی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث اعلیٰ عہدے تک پہنچے ہیں اور شہدا کی بے حرمتی جیسے واقعات افسوسناک ہیں۔ انہوں نے این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر مقررین نے کہا کہ قومی سلامتی، اتحاد اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کو ریاستی اداروں کا ساتھ دینا ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں