کراچی کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں کے اسمگل شدہ موبائل فونز ضبط

کراچی کسٹمز نے نو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کے اسمگل شدہ موبائل فونز اور ٹیمپرڈ گاڑی ضبط کر لی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے نو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فونز اور ٹیمپرڈ پراڈو گاڑی ضبط کر لی ہے۔ گاڑی کے ابتدائی معائنے میں بونٹ، فرنٹ بمپر اور سائیڈ فینڈر پر مشکوک ویلڈنگ کے نشانات پائے گئے۔

تفصیلی جانچ کے دوران پراڈو کے اندر خصوصی طور پر تیار کیے گئے پانچ خفیہ خانوں کی نشاندہی ہوئی۔ ان خانوں سے گوگل پکسل اور موٹرولا برانڈز کے 564 موبائل فونز برآمد ہوئے۔

فارنزک رپورٹ کے مطابق گاڑی ٹیمپرڈ اور نان ڈیوٹی پیڈ تھی۔ کسٹمز ایکٹ 1969 اور درآمدی قوانین کی خلاف ورزی پر موبائل فونز اور گاڑی ضبط کر لی گئی ہے۔

واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے اسمگلنگ نیٹ ورک تک رسائی کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں