وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی، سیاسی و معاشی امور پر گفتگو ہوئی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے نواز شریف کو حکومتی کارکردگی کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی شریک تھیں۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال میں عدم استحکام پایا جا رہا ہے، اور حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔















