پاکستان میں پہلی سولر پینل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام

پاکستان نے پہلی سولر پینل ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کر لی، جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے ملک کی پہلی سولر پینلز کی خصوصی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کر لی ہے۔ یہ جدید لیبارٹری کوریا کی معاونت سے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی اور کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے مشترکہ منصوبے کے تحت بنائی گئی ہے۔

لیبارٹری کے قیام کے لیے کورین کمپنی نے 9.5 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کی جبکہ پاکستان کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام نے 185.8 ملین روپے کا اضافی فنڈ فراہم کیا۔ یہ لیبارٹری بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل طور پر فعال ہوگی، جس کے بعد ملک میں درآمد ہونے والے اور مقامی طور پر بننے والے سولر پینلز کا سخت ٹیسٹنگ عمل ممکن ہو سکے گا۔

منصوبے کا افتتاح کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے صدر چانگ وون سیم اور جنوبی کورین سفیر پارک جے لارک نے کیا۔ اس اقدام سے پاکستان میں سولر ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں