اداکار خاقان شاہنواز اور سبینہ سید کی منگنی کا اعلان

اداکار خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے اپنی منگنی کا اعلان کیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید نے اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے۔ ان کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت کولیبرشن پوسٹ کے ذریعے منگنی کا اعلان کیا۔ پوسٹ میں دونوں روایتی پنجابی لباس میں کھیت میں بیٹھے نظر آئے اور کیپشن میں لکھا کہ ہمارا تو ہو گیا، آپ لوگ اپنا اپنا دیکھ لو، ساتھ ہی خاقان نے انگوٹھی والے ایموجی کا استعمال کیا۔

داکار جوڑے کی پوسٹ پر اداکاروں، مداحوں، دوستوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔ سبینہ سید نے انسٹاگرام اسٹوریز پر مبارکباد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ سبینہ سید نے 2017 میں جبکہ خاقان شاہنواز نے 2023 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں