بھارتی پارلیمنٹ میں ملازمین کی آف ڈیوٹی کالز کو نظرانداز کرنے کا بل پیش

بھارتی پارلیمنٹ میں ‘رائٹ ٹو ڈس کنیکٹ’ بل پیش، ملازمین کو آف ڈیوٹی کالز نظرانداز کرنے کا حق دینے کی تجویز۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں ملازمین کو دفتری اوقات کے بعد فون کالز اور ای میلز کو نظرانداز کرنے کا حق دینے کے لیے ‘رائٹ ٹو ڈس کنیکٹ’ نامی بل پیش کیا گیا۔

بل کے مطابق ہر ملازم کو یہ قانونی حق ہونا چاہیے کہ وہ دفتر کے اوقات کے بعد کال یا ای میل کا جواب نہ دینے کا پابند ہو۔ یہ بل رکن اسمبلی سپریا سولے نے پیش کیا۔

بل میں خواتین ملازمین کے لیے خصوصی ایام میں دفتر میں ہائی جین سہولتیں اور باقاعدہ ‘پیڈ لیو’ دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔

بھارتی پارلیمنٹ میں اس کے علاوہ سزائے موت کے خاتمے اور صحافیوں کے تحفظ سے متعلق اہم بل بھی پیش کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں بھی گزشتہ برس ملازمین کو دفتری اوقات کے بعد ‘ڈس کنیکٹ’ ہونے کا قانونی حق دیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں