پی ایس ایل کا روڈ شو آج لارڈز میں ہوگا، وسیم اکرم و بابر اعظم کی شرکت متوقع۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے سلسلے میں آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو منعقد ہوگا۔ اس روڈ شو میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، بابر اعظم، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان سمیت کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز شرکت کریں گے۔
معروف گلوکار علی ظفر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور تقریب مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگی۔ اس شو میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔
لندن کے بعد نیو یارک میں بھی پی ایس ایل روڈ شو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جہاں قومی ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا، ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور سعود شکیل شرکت کریں گے۔















