تحریک انصاف کےاراکین عمران خان کے بیانیے سے الگ ہو جائیں توبات چیت ممکن ہے۔عطا تارڑ

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین عمران خان کے بیانیے سے علیحدہ ہو جائیں تو بات چیت ممکن ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کے اراکین بانی عمران خان کے بیانیے سے الگ ہو جائیں تو ان سے بات چیت ممکن ہے۔

عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اڈیالہ آئیں تو انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو بھی ناکے سے واپس بھیج دیا جائے گا اور تحریک انصاف کے بانی کی بہنوں کی گرفتاری بھی خارج از امکان نہیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ عمران خان سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اڈیالہ جیل کے باہر مجمع جمع کرنے کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو عمران خان کے بیانیے سے علیحدگی اختیار کرنی ہوگی تاکہ ان سے بات چیت ہوسکے۔

دو روز قبل عطا تارڑ نے بیان دیا تھا کہ کسی دہشت گرد یا انتہاپسند سوچ رکھنے والے سے بات چیت نہیں ہو گی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سکیورٹی تھریٹ نہیں ہیں اور تحریک انصاف مکالمہ چاہتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں