غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 7 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 7 فلسطینی شہید، خان یونس میں حملے سے عمارتیں تباہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں جہاں تازہ حملوں میں مزید 7 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

خان یونس میں اسرائیلی فورسز کے فضائی حملوں سے متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں اور کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ غزہ میں جنگ بندی کو مؤثر بنانے کے لیے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

قطری وزیر اعظم نے بیان دیا ہے کہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے پر مذاکرات نہایت اہم موڑ پر ہیں۔ جنگ بندی مکمل طور پر نافذ نہیں ہوئی اور حملے بھی مکمل طور پر بند نہیں ہوئے ہیں، موجودہ صورتحال صرف ایک عارضی وقفہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں