ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، آپریشن دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ڈیرہ بگٹی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں کسی بھی ممکنہ ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن جاری ہیں۔ سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن عزم استحکام کے تحت دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

قبل ازیں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں