پی ٹی آئی چیئرمین نے اینٹ کا جواب پتھر سے نہ دینے کا اعلان کیا، اور موجودہ حالات میں جمہوریت کو نقصان کا خدشہ ظاہر کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں دے رہے، مگر عوام کو حقائق بتانا ضروری ہے۔ پارٹی پر الزامات لگائے جا رہے ہیں، اور جو کچھ ہمارے ساتھ ہوا ہے اس کی وضاحت عوام کے سامنے ضروری ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی 180 سیٹوں کے باوجود وہ 91 سیٹوں پر رہ گئے ہیں، اور بانی چیئرمین عمران خان کی موجودگی میں ملک اور فوج کے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس کے بعد افسوس ہوا، کیونکہ استعمال کیے گئے الفاظ نامناسب تھے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کچھ لوگ لڑائی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنی انا کو چھوڑ کر ایک دوسرے کو جگہ دینی ہوگی۔ ملاقاتیں نہیں ہو رہیں اور مقدمات نہیں لگ رہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم عمران خان کی رہائی کے بجائے ملاقات کروانے کی کوشش کر رہے ہیں، کیونکہ موجودہ حالات سے جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔















