کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کر دیا گیا

کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح، ارشد ندیم نے مشعل روشن کی، بلاول بھٹو زرداری نے گیمز کا باضابطہ آغاز کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے آئے ہزاروں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گیمز کا باضابطہ آغاز کیا جبکہ اولمپیئن ارشد ندیم نے مشعل روشن کی۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سربراہ عارف سعید نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل گیمز میں شرکت ہر ایتھلیٹ کے لیے فخر کی بات ہے اور سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نیشنل گیمز کو مثالی اور یادگار ایونٹ بنائے گی۔

گیمز کی شروعات سے قبل کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا، جہاں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی اور میزبان سندھ کے ایتھلیٹس نے سلامی پیش کی۔ کھلاڑیوں نے نیشنل گیمز میں نمایاں کارکردگی کا عزم ظاہر کیا۔

نیشنل گیمز 13 دسمبر تک کراچی کے مختلف وینیوز پر جاری رہیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں