پاکستان نے قطر و اٹلی سے ایل این جی خریداری منسوخ کر دی

پاکستان نے قطر اور اٹلی سے 45 ایل این جی کارگوز کی خریداری 2027 تک منسوخ کر دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے قطر اور اٹلی سے 2027 تک 45 ایل این جی کارگوز کی خریداری منسوخ کردی ہے۔

قطر سے 24 اور اٹلی سے 21 ایل این جی کارگوز کی خریداری منسوخ کی گئی ہے۔ 2026 میں قطر سے درآمد کیے جانے والے 24 کارگوز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اٹلی کی کمپنی سے 2026 میں 12 کی بجائے صرف ایک کارگو درآمد کیا جائے گا جو جنوری 2026 میں پہنچے گا۔

2027 میں اٹلی کی کمپنی سے خریدے جانے والے 12 میں سے 10 کارگوز کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔

پاکستان کے قطر اور اٹلی کی کمپنی سے ایل این جی خریداری کے طویل مدتی معاہدے ہیں اور یہ منسوخی انہی معاہدوں کے تحت کی گئی ہے۔ متعلقہ کمپنیوں کے ایل این جی کارگوز کی منسوخی مکمل ہو چکی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں