ذہنی مریض کی سیاست ختم، قومی سلامتی متاثرہورہی تھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ذہنی مریض کی سیاست ختم ہو چکی ہے اور اس کا بیانیہ قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ ایک شخص کا بیانیہ قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے اور اس کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف باتیں کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اور اگر کوئی اپنی ذات کے لئے فوج پر اٹیک کرتا ہے تو اس سے نمٹا جائے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاک فوج روزانہ کی بنیاد پر پاکستان اور عوام کے لئے قربانیاں دے رہی ہے اور ہم کسی علاقائی، لسانی، مذہبی یا سیاسی جھکاؤ کی نمائندگی نہیں کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ افواج پاکستان اور عوام میں دراڑ ڈالے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ مفت میں نہیں، بلکہ ایک منصوبہ بندی کے تحت ہے۔ بھارت اور افغانستان کو کہا جا رہا ہے کہ ان کا اور ہمارا دشمن ایک ہے اور وہ افواج پاکستان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں