ویمن ٹینس پلیئرز نے 2025 میں دیگر ایتھلیٹس کو آمدنی میں پیچھے چھوڑا، کوکو گوف سب سے زیادہ کمانے والی ایتھلیٹ قرار پائیں۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ویمن ٹینس پلیئرز نے ایک بار پھر اپنی آمدنی میں دیگر ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 2025 کی تفصیلات کے مطابق ٹینس اسٹار کوکو گوف نے اس سال سب سے زیادہ کمائی کی۔
کوکو گوف نے 2025 میں 31 ملین امریکی ڈالرز کمائے، جن میں 8 ملین ڈالرز پرائز منی اور 23 ملین ڈالرز اسپانسر شپ اور معاہدوں سے حاصل ہوئے۔ وہ لگاتار تیسرے سال سب سے زیادہ کمانے والی ویمن ایتھلیٹ قرار پائی ہیں۔
نمبر ون ٹینس پلیئر ارینا سبالنکا نے اس سال 30 ملین ڈالرز کمائے، جن میں 15 ملین ڈالرز پرائز منی سے آئے۔ ومبلڈن چیمپئین ایگا شویٹک نے 23.1 ملین ڈالرز اور فری اسٹائل اسکائیر ایلین گو نے 23 ملین ڈالرز کمائے۔
اب تک چار ویمن ایتھلیٹس نے اس سال 30 ملین ڈالرز سے زائد کمائے ہیں، جن میں کوکو گوف، ارینا سبالنکا، نومی اوساکا اور سرینا ولیمز شامل ہیں۔ ٹاپ 15 میں زیادہ کمانے والی ایتھلیٹس میں 10 ٹینس پلیئرز شامل ہیں۔















