عائزہ خان کی کاسمیٹک سرجری پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، ان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے حال ہی میں خوبصورتی میں اضافے کے لیے کاسمیٹک سرجری کروائی۔ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد مداحوں نے ان کی نئی شکل پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔
عائزہ خان اس وقت یورپ میں اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کر رہی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے بالوں کا نیا انداز اور چہرے کی تبدیلیاں نمایاں تھیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے پوچھا کہ اداکارہ نے کیوں سرجری کروائی جب کہ وہ پہلے ہی خوبصورت تھیں۔ کچھ صارفین نے ان کی شکل کو مائیکل جیکسن سے تشبیہ دی۔
عائزہ خان نے ابھی تک اپنے مداحوں کے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا، جس سے ان کے مداح تجسس میں مبتلا ہیں۔















