شمالی وزیرستان انتظامیہ نے بنوں کی عدالتوں میں پیشی کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا اور متفقہ قرارداد منظور کی۔
بنوں: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شمالی وزیرستان کی انتظامیہ نے بنوں کی ضلعی عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے اسے سیکیورٹی رسک قرار دیا ہے۔
دہشت گرد حملوں کے خدشے کے باعث شمالی وزیرستان کے ملازمین نے متفقہ قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا کہ بنوں میں عدالتی پیشی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر میران شاہ شاہ ولی وزیر شہید ہو گئے تھے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بنوں کی ضلعی عدالتوں میں پیش ہونا ملازمین کے لیے بڑا سیکیورٹی رسک ہے اور جب تک عدالتیں میران شاہ منتقل نہیں ہوتیں، ضلعی انتظامیہ کے اہلکار بنوں نہیں جائیں گے۔














