لاہور میں نومبر کی فضائی آلودگی میں 56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ائیرکوالٹی انیشیٹو کے مطابق لاہور کی فضائی آلودگی میں نومبر کے دوران 56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت فضائی معیار میں 15 فیصد بہتری آئی ہے۔
2025 میں فضائی آلودگی کی سطح موجودہ سال میں 237 مائیکروگرام رہی جبکہ گزشتہ سال یہ 539 تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ سطح ابھی بھی تشویش ناک ہے۔
حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات کے نتیجے میں فضائی آلودگی میں کمی دیکھی گئی ہے۔ آئندہ برسوں کے اعداد و شمار بھی اہم ہوں گے۔ موسم اور ہواؤں کا اثر بھی آلودگی کی سطح میں کمی کا سبب بنے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نومبر میں ایک بھی دن آلودگی کی سطح 300 سے اوپر نہیں گئی۔ اگرچہ 2025 میں فضائی آلودگی میں کمی واقع ہوئی ہے، مگر خطرات ابھی بھی برقرار ہیں۔















