آئی ایم ایف کی کرپشن رپورٹ پر حکومت کا ایکشن پلان تیار

آئی ایم ایف کی رپورٹ پر حکومت نے 31 دسمبر تک ایکشن پلان تیار کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی ایم ایف کی کرپشن پر مبنی رپورٹ کو حکومت نے چارج شیٹ قرار دیتے ہوئے 31 دسمبر تک ایکشن پلان تیار کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس ہوئے، جس میں آئی ایم ایف کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے 15 بڑی سفارشات پر بریفنگ دی۔

سینیٹ کی خزانہ کمیٹی نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو رپورٹ پر بریفنگ کے لیے طلب کیا، لیکن وہ کسی دوسرے اجلاس میں مصروف تھے۔ بعد ازاں، قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں انہوں نے شرکت کی، جس کی صدارت نوید قمر نے کی۔

حکومت نے آئی ایم ایف کی گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ (GCD) رپورٹ کو چارج شیٹ قرار دیا اور پارلیمانی کمیٹی کو بدعنوانی کے تدارک کے لیے جامع ایکشن پلان کی تیاری کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے گورننس، ٹیکسیشن، کرپشن، ریگولیٹری امور اور قانون کی بالادستی کے متعلق آئی ایم ایف کی 15 اہم سفارشات سے آگاہ کیا۔

حکومت نے 31 دسمبر 2025 تک ان سفارشات پر عملدرآمد کے لیے مختصر، درمیانے اور طویل المدتی ایکشن پلان تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے سرکاری افسروں کے اثاثے اگلے سال تک آن لائن کرنے کا بھی اعلان کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں