اسٹرینجر تھنگز 5 نے نیٹ فلکس پر 59.6 ملین ویوز کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، جو انگلش زبان کی سب سے بڑی اوپننگ ہے۔
لاس اینجلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسٹرینجر تھنگز سیزن 5 نیٹ فلکس کی سال کی سب سے بڑی ریلیز ثابت ہوئی ہے، جس نے پانچ دن میں 59.6 ملین ویوز حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
یہ سیریز انگلش زبان کی کسی بھی سیریز کی سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہے۔ نیٹ فلکس کی تاریخ میں یہ تیسری سب سے بڑی اوپننگ ہے، جبکہ پہلی دو نمبروں پر کوریا کی سپر ہٹ سیریز ‘سکوئڈ گیم’ سیزن 2 اور 3 ہیں۔
سیزن 5 کی اوپننگ گزشتہ سیزن 4 کے مقابلے میں 171 فیصد زیادہ رہی، جس سے مداحوں کی بے صبری اور جنون کا اندازہ ہوتا ہے۔ ریلیز سے پہلے ہی اس شو کے تمام پانچ سیزنز نیٹ فلکس کی ٹاپ 10 لسٹ میں شامل ہوچکے تھے۔
سیزن 5 کے ابتدائی چار ایپی سوڈ ریلیز ہوچکے ہیں، جبکہ مزید تین ایپی سوڈز کرسمس ڈے پر اور سیریز کا فائنل نئے سال پر آئے گا۔















