لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے انہیں پانچ پانچ لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف پیکا ایکٹ اور 295 سی کے تحت مقدمہ درج ہے۔ مقدمے کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے کی۔
ان کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ جہلم میں درج ہے اور اس سے قبل انہیں 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا تھا۔
عدالت نے کہا ہے کہ اس معاملے پر تفصیلی بحث کی ضرورت ہے کہ آیا صدر، گورنر یا پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی شخص یا ادارہ اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کر سکتا ہے یا نہیں۔















