اسمارٹ فون کی بیٹری بچانے کے لئے ایپس کی مانیٹرنگ ضروری

اسمارٹ فون کی بیٹری بچانے کے لئے ایپس کی مانیٹرنگ ضروری ہے، بیک گراؤنڈ میں چلنے والی ایپس بیٹری ختم کرتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسمارٹ فون کی بیٹری جلد ختم ہونے کی وجہ جاننا ڈیوائس کی کارکردگی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اکثر صارفین کی بیٹری لائف تیزی سے ختم ہوتی ہے، جس کی ایک وجہ بیک گراؤنڈ میں چلنے والی ایپس ہوتی ہیں۔

آسانی سے جان سکتے ہیں کہ کونسی ایپس بغیر استعمال بھی بیٹری ختم کر رہی ہیں۔ اینڈرائیڈ فونز میں سیٹنگز کے بیٹری سیکشن میں جا کر بیٹری یوز ایج سے معلوم کریں کہ کونسی ایپ کتنی بیٹری استعمال کر رہی ہے۔ آئی فون میں بھی اسی طریقے سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

زیادہ تر فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، اسنیپ چیٹ، گوگل میپس، اور یوٹیوب جیسی ایپس بیٹری زیادہ استعمال کرتی ہیں کیونکہ یہ بیک گراؤنڈ میں متحرک رہتی ہیں۔ ان ایپس کی غیر ضروری پرمیشنز ڈس ایبل کر کے بیٹری لائف بہتر بنائی جا سکتی ہے۔

ایپس نوٹیفکیشنز کو آف کرنے سے بھی بیٹری کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ سیٹنگز میں جا کر ایپس اور پھر پرمیشنز کے سیکشن میں غیر ضروری پرمیشنز ڈس ایبل کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں