پنجاب میں غیر قانونی کان کنی روکنے کے لیے نئی فورس کا قیام

پنجاب حکومت نے غیر قانونی کان کنی روکنے کے لیے نئی مائنز اینڈ منرلز فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے، بل کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے میں غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لیے مائنز اینڈ منرلز فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے قانون سازی مکمل کرلی گئی ہے اور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے مائنز اینڈ منرلز بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔

بل کے تحت مائنز اینڈ منرلز سیکٹر میں شفافیت لانے اور ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے موزوں ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ لائسنسنگ، نگرانی اور مائننگ آپریشنز کے سخت قواعد شامل کیے گئے ہیں۔ نیوکلیئر انرجی، تیل اور گیس کے ذخائر اس قانون میں شامل نہیں ہوں گے۔

نئے قانون میں ایکسپلوریشن، پروسپیکٹنگ اور مائننگ ٹائٹلز کے لیے نیا کیڈسٹر سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ غیر فعال مائننگ ٹائٹلز کی فوری منسوخی کا اختیار شامل ہے۔ ٹائٹل ہولڈرز کے لیے سوشل امپیکٹ اور انوائرمنٹل مینجمنٹ پلان لازمی ہوگا۔

محکمہ مائنز اینڈ منرلز میں ڈائریکٹوریٹس کا نیا اسٹرکچر قائم ہوگا، ڈائریکٹر جنرل کو لائسنسنگ، مانیٹرنگ اور ریکوری کے اختیارات ہوں گے۔ ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ مائننگ لائژن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔

حکومت نے ڈائریکٹر جنرل اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کو اختیارات دینے کی منظوری دے دی ہے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ غیر قانونی کان کنی روکنے میں تعاون کریں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں