بابراعظم نے انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ کیچز لینے والوں میں شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا، سری لنکا کے خلاف فائنل میں 3 کیچز پکڑے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق پاکستانی کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں کوشل مینڈس کا کیچ پکڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
فائنل میچ میں بابراعظم نے 3 کیچ پکڑے، جس کے بعد ان کے کیچز کی تعداد 170 ہوگئی جبکہ شاہد آفریدی نے اپنے کریئر میں 167 کیچز کیے تھے۔ فہرست میں پہلے نمبر پر یونس خان ہیں جنہوں نے 281 کیچ پکڑے، جبکہ انضمام الحق 194 کیچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
سری لنکا کے خلاف فائنل میچ میں بابراعظم نے 3 کیچز پکڑ کر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے فیلڈر کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے فخر زمان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 60 کیچز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ فخر زمان 57 کیچز کے ساتھ دوسرے، اور شعیب ملک 50 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔















