بھارتی سیکرٹری دفاع نے پیوٹن کے دورے سے قبل بڑی پیش رفت کی توقع کم ظاہر کی ہے، دفاعی تعاون پر بات ہوگی۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی سیکرٹری دفاع راجیش کمار سنگھ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دورے سے قبل مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
سنگھ نے کہا ہے کہ پیوٹن کے دورہ بھارت میں کسی بڑی پیش رفت کا امکان نہیں ہے۔ ملاقات میں دفاعی تعاون اور ہتھیاروں کی ترسیل میں تاخیر پر بات ہوگی، جبکہ ایس 400 دفاعی نظام کی مزید خریداری پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ بھارت کو روس سے ایس 400 دفاعی نظام کی ترسیل میں تاخیر پر تشویش ہے۔
سنگھ کے مطابق سخوئی طیاروں کی ڈیلیوری اور اپگریڈیشن کی ٹائم لائن بھی بھارت کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ روسی صدر 4 اور 5 دسمبر کو بھارت کا دورہ کریں گے۔















