وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنر کی تبدیلی میں اپنا کردار نہ ہونے کا اظہار کیا اور کہا کہ اس حوالے سے ہم سے نہیں پوچھا جاتا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گورنر کی تبدیلی میں ان کا یا کسی اور کا کوئی کردار نہیں ہے اور اس حوالے سے ہم سے نہیں پوچھا جاتا۔
انہوں نے سندھ کرافٹ فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ یہ ایونٹ تین روز تک جاری رہے گا جس میں سندھ، پنجاب اور دیگر صوبوں کے لوگوں نے بھی اسٹال لگائے ہیں۔ انہوں نے حکومت سندھ کی جانب سے مدد کی یقین دہانی کرائی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے کام کو فروغ دینے کی کوشش جاری رہے گی اور نئے صوبوں کی باتوں کو اہمیت نہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے 18 ویں ترمیم اور این ایف سی کی کمی کو مسترد کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے گورنر کی تقرری کے حوالے سے کہا کہ اس معاملے میں ہم سے رائے نہیں لی جاتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھوڑے لوگ شہر کے لوگوں کو یرغمال بناتے ہیں اور حکومت کو کچھ کرنا پڑتا ہے۔















