وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح کم کرنے کی ہدایت دی، بڑی کمپنیوں پر سپر ٹیکس میں بھی کمی کا عندیہ۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح کم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس رعایت فراہم کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں بھی کمی کی ہدایت دی ہے اور حکومتی سطح پر مشاورت جاری ہے۔ وفاقی حکومت سپر ٹیکس کو مرحلہ وار کم کرنے اور ختم کرنے پر آمادہ ہے تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس ریٹ میں کمی ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے پر منحصر ہوگی۔ جتنا زیادہ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھے گی، اتنا ہی ٹیکس ریٹ کم کیا جا سکے گا۔















