متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں پر نئی ویزا پابندی نہیں لگائی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں پر کوئی نئی ویزا پابندی نہیں لگائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے کوئی نئی ویزا پابندی نہیں لگائی۔ پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے بھی اس کی تردید کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن پر مشاورت جاری ہے اور دونوں ممالک مل کر اس مسئلے کا حل نکالیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع نے سندھ کے حوالے سے اشتعال انگیز بیان دیا ہے، اور پاکستان بھارت کے ساتھ مسائل کا پرامن حل چاہتا ہے۔ انہوں نے بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسرائیل کے فلسطین خصوصاً غزہ پر حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان کو او پی سی ڈبلیو کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کو شاید پرانے ریکارڈ کی بنیاد پر بریفنگ دی گئی ہے۔ یو اے ای نے پاکستان کے حوالے سے کوئی نئی قانون سازی نہیں کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت آبی ڈیٹا شیئر نہیں کیا، اور پاکستان اس معاملے کا فالو اپ کر رہا ہے۔ افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے بھی پاکستان کام کر رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں