گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ کا چھوٹا بٹن لیچ کو اپنی جگہ برقرار رکھتا ہے، جس سے سیٹ بیلٹ کی الائنمنٹ متاثر نہیں ہوتی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گاڑیوں کے فیچرز میں موجود چھوٹے بٹنوں کو اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے، مگر ان کی موجودگی بہت ضروری ہوتی ہے۔ سیٹ بیلٹ میں لگا یہ چھوٹا پلاسٹک بٹن اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ بٹن سیٹ بیلٹ کے لیچ یا قفل کو اپنی جگہ پر برقرار رکھتا ہے تاکہ جب سیٹ بیلٹ کو استعمال کیا جائے، تو وہ اپنی جگہ پر ہی رہے اور ادھر ادھر نہ پھیل جائے۔ اس مقصد کے لیے گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں اس بٹن کو استعمال کرتی ہیں۔
اسے اسٹاپ بٹن، سیٹ بیلٹ اسٹاپر یا سیلٹ بیلٹ اسٹاپ بٹن بھی کہا جاتا ہے، جو لیچ پلیٹ کو نیچے سرکنے سے روکتا ہے، جس سے سیٹ بیلٹ تک رسائی آسان ہو جاتی ہے۔
یہ بٹن سیٹ بیلٹ کی الائنمنٹ کو برقرار رکھتا ہے، اگر لیچ پلیٹ نیچے سرک جائے تو سیٹ بیلٹ کی پوزیشن متاثر ہو سکتی ہے۔
یہ بٹن سیٹ بیلٹ کی لیچ پلیٹ کے بالکل نیچے ہوتا ہے، اور بعض اوقات ایک اضافی اسٹاپ بٹن لیچ پلیٹ کے اوپر بھی دیا جاتا ہے تاکہ وہ اوپر کی جانب نہ جاسکے۔















