چین کی تجرباتی چاند کی مٹی کی اینٹیں زمین پر کامیابی سے واپس

چین کی چاند کی مٹی کی اینٹیں کامیابی سے زمین پر واپس، مستقبل میں چاند کی تعمیرات کے لیے اہم کامیابی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کی پہلی تجرباتی چاند کی مٹی کی اینٹیں ایک سال بعد اسپیس اسٹیشن سے کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس آگئیں۔ یہ اینٹیں چاند کی سطح پر مستقبل کی تعمیرات کے لیے تیار کی گئی تھیں۔

تحقیق کے مطابق، ان اینٹوں نے سخت خلائی ماحول، شدید تابکاری، اور انتہائی درجہ حرارت کی تبدیلیوں کے باوجود اپنی حالت برقرار رکھی۔ اینٹوں کا معائنہ کرنے پر ان کی مضبوطی کی تصدیق ہوئی۔

یہ تجربہ نومبر 2024 میں شروع ہوا تھا، جب چینی کارگو جہاز نے چاند کی مٹی کی ساخت کے نمونے اسپیس اسٹیشن تک پہنچائے تھے۔ اینٹیں تین مختلف ٹیکنالوجیز سے تیار کی گئی تھیں جس میں گرم دباؤ، برقی مقناطیسی سنٹرنگ، اور مائیکروویو سنٹرنگ شامل تھیں، جن سے ان کی مضبوطی عام اینٹوں سے تین گنا زیادہ بنائی گئی تھی۔

تحقیق ٹیم کے مطابق اینٹیں مکینیکل مظبوطی، حرارتی برداشت اور تابکاری مزاحمت کے اہم تجربات میں کامیاب رہیں، جو مستقبل میں چاند پر انسانی رہائش اور تعمیراتی کام کے لیے ایک مثبت اشارہ ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں