علیمہ خان کی درخواست، عمران خان سے ملاقات نہ ہو نے پر عدالت سے رجوع

علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی، عدالتوں کے آرڈرز کی عدم تعمیل کی شکایت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔

علیمہ خان نے 24 مارچ کے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف کارروائی کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کے آرڈرز کی عدم تعمیل عدالتوں کی توہین ہے اور عمران خان کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔

ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کسی سے ملاقات نہیں کر رہے۔ جبکہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی بھی اس معاملے پر عدالت جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں