محسن نقوی و بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

محسن نقوی کی بحرینی وزیر داخلہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

منامہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے بحرین کے وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ سے ملاقات کی۔ دونوں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں انسداد منشیات کے شعبے میں قریبی تعاون، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے اور معلومات کے تبادلے کو مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔

محسن نقوی نے بحرینی ہم منصب کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ سکیورٹی و استحکام میں تعاون بڑھانے کے عزم کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان قریبی رابطہ خطے میں امن کے لیے ضروری ہے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے عوام کے مفاد اور محفوظ مستقبل کے لیے شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں