لیونل میسی نے کیریئر میں 1300 گول شراکتیں مکمل کر لی ہیں، جو دنیا میں کسی بھی کھلاڑی نے نہیں کیں۔
میامی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیونل میسی نے کیریئر میں 1300 گول شراکتیں مکمل کر لی ہیں، جو دنیا میں کسی بھی کھلاڑی نے اب تک حاصل نہیں کیں۔
لیونل میسی انٹر میامی کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایف سی سنسناٹی کے خلاف ایسٹرن کانفرنس سیمی فائنل میں 0-4 کی فتح میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے ایک گول کیا اور تین اسسٹ دیے۔
ان کے کیریئر کے اعداد و شمار کے مطابق، میسی کے 896 گول اور 404 اسسٹ ہیں، جو مجموعی طور پر 1300 کی شراکت بنتے ہیں۔ یہ ریکارڈ انہیں فٹبال کی تاریخ میں دوسرے کھلاڑیوں سے منفرد بناتا ہے۔
لیونل میسی کے دیرینہ حریف کرسٹیانو رونالڈو کے کل کیریئر کنٹری بیوشنز 1213 ہیں، جن میں 954 گولز اور 259 اسسٹ شامل ہیں۔ میسی نے کم میچ کھیل کر یہ ریکارڈ قائم کیا ہے۔















