الیکٹرا نے پاکستان میں سستی الیکٹرک گاڑیوں پیش کر دیں

الیکٹرا نے پاکستان میں سستی Metro الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائیں، بکنگ پر 50 ہزار روپے رعایت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الیکٹرا نے پاکستان میں اپنی نئی Metro الیکٹرک گاڑیوں کی لانچنگ کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے 2 ڈور اور 4 ڈور ماڈلز پیش کیے ہیں، جو خاص طور پر کم قیمت اور ماحول دوست گاڑی کی تلاش میں لوگوں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔

Metro 2-Door تین بیٹری آپشنز کے ساتھ دستیاب ہے۔ 7.2 kWh ویریئنٹ کی رینج 80 سے 100 کلومیٹر ہے، جس کی رعایتی قیمت 10 لاکھ 45 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ 10.8 kWh ماڈل کی رینج 130 سے 140 کلومیٹر ہے، جبکہ 12.96 kWh ورژن 170 سے 180 کلومیٹر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چار دروازوں والا Metro 4-Door بھی انہی تین بیٹری آپشنز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ 7.2 kWh ویریئنٹ کی رینج 80 سے 100 کلومیٹر ہے، اور اس کی رعایتی قیمت 12 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگی۔ 10.8 kWh ماڈل کی رینج 130 سے 140 کلومیٹر ہے، جبکہ 12.96 kWh ورژن کی رینج 170 سے 180 کلومیٹر ہے۔

الیکٹرا نے تمام ماڈلز پر 50 ہزار روپے کی خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے، جو 30 نومبر 2025 تک کی جانے والی بکنگ پر لاگو ہوگی۔ گاڑی کی بکنگ کے لیے انوائس ویلیو کا 20 فیصد ایڈوانس جمع کرانا ہوگا اور ڈیلیوری کا دورانیہ 90 دن ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں