نفرتیں اور تلخیاں ملک کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکا راولپنڈی پولیس سے تلخ مکالمہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا راولپنڈی میں پولیس سے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر مکالمہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے راولپنڈی میں فیکٹری ناکہ پر پولیس افسران سے تلخ مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بار بار روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کی جا رہی ہے؟

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ انہیں پہلے بھی روکا گیا تھا اور اب بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے پولیس سے تحریری وضاحت طلب کی ہے کہ عدالتی احکامات کا احترام کیوں نہیں ہو رہا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دو کروڑ سے زائد عوام کا نمائندہ روکا جا رہا ہے تو یہ اچھی بات نہیں۔

سہیل آفریدی نے پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نفرتیں اور تلخیاں ملک کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں اور احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھویں مرتبہ شرافت کے ساتھ آئے ہیں اور بات چیت کے خواہاں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں