پنجاب میں پیٹرول موٹرسائیکل رکشے کی تیاری پر پابندی

پنجاب حکومت نے پیٹرول موٹرسائیکل اور رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

پنجاب حکومت نے پیٹرول موٹرسائیکل اور رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت انسدادِ اسموگ کے لیے کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرول موٹر سائیکل رکشے کی پروڈکشن پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب میں سرکاری اداروں کے لیے صرف الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں خریدی جائیں گی جبکہ پانی سے گاڑیاں دھونے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ پورے پنجاب میں رنگ دار کوڑے دان لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

پلاسٹک اور زہریلا دھواں پیدا کرنے والی اشیا جلانے پر سخت سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا اور شہریوں کی صحت و ماحول کی حفاظت کے لیے کوئی رعایت نہ برتی جائے گی۔ مقررہ معیار سے زیادہ دھواں دینے والی گاڑیوں کی مستقل ٹیسٹنگ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف ورکشاپس مقرر کی گئیں۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اسموگ کے تدارک اور فضائی معیار کی بہتری کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک قائم کیا جاچکا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پوری ٹیم کو شاباش دی اور بھٹوں پر بچوں کی مشقت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی۔

دیگر متعلقہ خبریں