پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں ‘البطار ٹو’ اختتام پذیر ہوئیں، انسداد دہشت گردی کی مہارتوں پر زور دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

تبوک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں ‘البطار ٹو’ 26 نومبر کو اختتام پذیر ہوئیں۔ یہ مشقیں 18 سے 26 نومبر تک جاری رہیں اور ان کا مقصد انسداد دہشت گردی کی تیاری تھا۔ ان مشقوں میں پاکستانی فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور سعودی فوج کی لڑاکا ٹیموں نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، تبوک میں ہونے والی اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ ایس ایس جی نے شرکت کی۔ مشقوں کے دوران دونوں ممالک کے فوجیوں نے پیشہ وارانہ اور آپریشنل مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ان مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں مشترکہ مہارت کو بہتر بنانا تھا۔

عمارتوں میں لڑائی اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد کا مقابلہ کرنے کی تربیت پر خاص زور دیا گیا۔ ان مشقوں سے پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے اور تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملی، جبکہ علاقائی امن و سلامتی اور باہمی دفاعی تیاری کے عزم کو بھی تقویت ملی۔

دیگر متعلقہ خبریں