آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، صاحبزادہ فرحان چوتھے نمبر پر آگئے

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان چوتھے نمبر پر جبکہ بابراعظم نے 5 درجے ترقی کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے بیٹرز میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کو 8 درجے ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن ملی ہے۔ بابراعظم نے بھی 5 درجے ترقی کر کے 29 ویں نمبر پر جگہ حاصل کی۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں زمبابوے کے سکندر رضا پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے صائم ایوب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ محمد نواز کو آل راؤنڈرز کی فہرست میں ایک درجہ ترقی کے بعد ساتواں نمبر ملا ہے۔

ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں بھارت کے روہت شرما پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو دوسرے نمبر پر جانا پڑا۔ بابراعظم کی ون ڈے میں چھٹی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ون ڈے بولرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا اور پاکستان کے ابرار احمد کا نواں نمبر برقرار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں