سرین ایئر لائن کا لائسنس بحال، فضائی آپریشن جلد شروع ہوگا

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سرین ایئر لائن کا لائسنس بحال کر دیا، جلد فضائی آپریشن شروع ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سرین ایئر لائن کا لائسنس بحال کر دیا ہے۔ یہ لائسنس جہازوں کی کمی کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا۔

لائسنس کی بحالی کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ سرین ایئر لائن دو ماہ کے اندر اپنا ڈومیسٹک اور تین ماہ کے اندر انٹرنیشنل فضائی آپریشن بحال کر لے گی۔

سرین ایئر لائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبد الباسط نے لائسنس کی بحالی پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم اپنے جہازوں کی مرمت کر سکیں گے اور جو جہاز بیرون ملک کھڑے ہیں، انہیں واپس لا کر فضائی بیڑے میں شامل کریں گے۔

ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگر معاملات بھی جلد حل کر لیے جائیں گے اور آئندہ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی شروع ہو جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں