این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں ملوث افسران کے بیرون ملک سفر پر پابندی

این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں ملوث افسران کے سفر پر پابندی عائد، ایف آئی اے نے تحقیقات تیز کر دیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں ملوث افسران کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دو ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت دس افسران کے نام پی این آئی ایل میں شامل کر دیے گئے ہیں جبکہ بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے تین فرنٹ مینوں کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے نے تمام ملزمان کا اکاؤنٹ ریکارڈ حاصل کر لیا ہے اور مالی معاونت کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے، جس کے بعد گرفتاری کے لئے تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

چار ملزمان نے شامل تفتیش ہونے کے لئے ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے۔ اُدھر سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے پیشرفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں