کراچی میں وائلنٹ کرائم میں 55 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پولیس چیف کا دعویٰ

کراچی پولیس چیف کے مطابق وائلنٹ کرائم میں 55 فیصد کمی، جدید ٹیکنالوجی سے 100 کرمنلز گرفتار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں وائلنٹ کرائم گزشتہ سال کے مقابلے میں 55 فیصد کم ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بات نارتھ ناظم آباد پولیس اسٹیشن کے دورے کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ یہ اٹھارہواں پولیس اسٹیشن ہے جہاں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ شہر میں کچھ کیمرے انتہائی جدید ہیں جن سے مانیٹرنگ آسان ہوگی اور نمبر پلیٹس پہچاننے والے کیمرے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیمرے مستقبل میں سیف سٹی کے ساتھ منسلک ہوں گے جس کے ثمرات جلد نظر آئیں گے۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے 100 سے زائد کرمنلز کو گرفتار کیا گیا ہے اور وائلنٹ کرائم کی شرح میں 55 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں