ایڈن مارکرم کا بھارت کے خلاف کیچز کا نیا عالمی ریکارڈ

ایڈن مارکرم نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ 9 کیچز لے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

گوہاٹی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جنوبی افریقی کھلاڑی ایڈن مارکرم نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ کیچز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ بدھ کو جنوبی افریقا نے گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارت کو 408 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ مکمل کیا۔ بھارت کو دوسری اننگز میں 549 رنز کا ہدف ملا، لیکن پوری بھارتی ٹیم 140 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس جیت میں جنوبی افریقا کے فیلڈرز، خاص طور پر ایڈن مارکرم، نے اہم کردار ادا کیا۔ ایڈن مارکرم نے وکٹ کیپر کے علاوہ کسی بھی فیلڈر کی حیثیت سے ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ 9 کیچز لے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے اجنکیا رہانے کے پاس تھا جنہوں نے 2017 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں 8 کیچز لیے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں