پی ایس بی نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا

پی ایس بی نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے انتخابات کو غیر قانونی قرار دے دیا، شفاف انتخابات کا حکم جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے حالیہ انتخابات کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ پی ایس بی ایڈجوڈی کیٹر کی جانب سے سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں سنایا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ فیڈریشن کے صدارتی انتخابات میں پی ایس بی رول 17 اور اسپورٹس کوڈ کی خلاف ورزی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے انتخابات کو کالعدم قرار دیا گیا ہے اور فی الفور شفاف انتخابات کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

پی ایس بی ایڈجوڈی کیٹر نے مزید کہا کہ وجاہت حسین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر منتخب نہیں ہوئے، جبکہ شاہدہ خانم اور حمیرا محمود کا انتخاب بھی غیر آئینی ہے۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن کو تین دن کے اندر آئین اور الیکٹورل کالج جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پی ایس بی کا الیکشن کمیشن ہی ایتھلیٹکس فیڈریشن کے انتخابات کرائے گا۔

یاد رہے کہ وجاہت حسین، شاہدہ خانم اور حمیرا محمود کی تقرریوں کو طارق سدھو نے چیلنج کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں