برطانیہ: موٹاپے کے خلاف شوگر ٹیکس کا نفاذ

برطانیہ نے موٹاپے سے نمٹنے کے لیے ملک شیک اور ڈرنکس پر شوگر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جو یکم جنوری 2028 سے نافذ ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی حکومت نے موٹاپے سے نمٹنے کے لیے ملک شیک، پیکڈ ملک اور ڈرنکس پر شوگر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت نے ڈرنکس میں 100 ملی لیٹر میں چینی کی حد 5 گرام سے کم کرکے ساڑھے 4 گرام مقرر کی ہے، جس پر شوگر ٹیکس عائد ہوگا۔

برطانوی وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے پارلیمنٹ میں کہا ہے کہ موٹاپا بچوں کو زندگی کے بہترین آغاز سے محروم کرتا ہے اور غریب افراد پر زیادہ اثر ڈالتا ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ موٹے افراد صحت کے مسائل کا شکار رہتے ہیں اور ان کے علاج پر حکومت کو اربوں پاؤنڈ خرچ کرنا پڑتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیفے اور بازار میں ‘اوپن کپ’ ڈرنکس پر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ نئے شوگر ٹیکس کا اطلاق یکم جنوری 2028 سے ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں
کوئی نتائج نہیں ملے۔